عالمی طاقتیں بھارت کو خطے میں بد امنی پھیلانے اور بڑی تعداد میں اسلحہ کی خریداری سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) معروف دفاعی تجزیہ کا ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے چاہیے کہ وہ بھارت کو خطے میں بد امنی پھیلانے اور بڑی تعداد میں اسلحہ کی خریداری سے روکےں۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو جس طرح افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور جس جذیہ حب الوطنی …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) معروف دفاعی تجزیہ کا ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے چاہیے کہ وہ بھارت کو خطے میں بد امنی پھیلانے اور بڑی تعداد میں اسلحہ کی خریداری سے روکےں۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو جس طرح افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور جس جذیہ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا اور اس وقت کے عوام نے جس طرح بلا خوف و خطر افواج کا ساتھ دیا وہ لمحات ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستاں کی تاریخ میں ایسے واقعات بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں ،پہلا واقعہ 1947 ءکو جب پاکستان معرض وجود میں آیا، دوسرا 1965 کی جنگ اور تیسرا واقع 2005 کا زلزلہ تھا یہ وہ وا قعات ہیں جن میں پاک قوم کا جذیہ حب الوطنی اور یکجہتی ناقابل فراموش تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے 1965ءمیں مسئلہ کشمیر کی جانب سے توجہ ہٹانے کی غرض سے پاکستان کے لئے عالمی سطح پر متعین کردہ ورکنگ باﺅنڈری پر حملہ کیا اور پاکستانی افواج نے اپنے سے دس گنا بڑی بھارتی فوج کو وہ منہ توڑ جواب دیا

Leave a Reply