واشنگٹن ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) امریکا نے پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشت گروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزاءقرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں ایک بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انتظامیہ نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو ختم …
امریکا کا پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشتگروں کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار،دہشتگردوں پر دباﺅ کو مزید بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھےں گے،ترجمان امریکی دفتر خارجہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) امریکا نے پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشت گروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزاءقرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں ایک بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انتظامیہ نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو ختم کرنے کے عزم کی تائید کی ہے اور پاکستان کی ان کارروائیوں سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہونگے اور ہمیں امید ہے کہ کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ مارک ٹونر نے کہا کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف حالیہ اقدامات پر مطمئن ہے اور اس ضمن پاکستان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا تا کہ دہشتگرد گروپوں پر دباﺅ کو مزید بڑھایا جا سکے ۔ مارک ٹونر نے جان کیری کے دورہ بنگلہ دیش اور اور بھارت میں دیئے گئے بیانات کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان سے کھلے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے








