نیامی۔ 07 ستمبر (اے پی پی) نائجر نے ایشیا میں گدھوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر ملک سے گدھوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔نائجر کے ایک حکومتی اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر برآمد جاری رہی تو نائجرمیں گدھوں کی آبادی کو شدید قلت کا سامنا ہو جائے گا۔نائجر میں مویشیوں کے امور کی وزارت کے عہدہدار اِتے ایسا …
نائجر کی ایشیا میں گدھوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر ملک سے گدھوں کی برآمد پر پابندی عائد

مزید خبریں
نیامی۔ 07 ستمبر (اے پی پی) نائجر نے ایشیا میں گدھوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر ملک سے گدھوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔نائجر کے ایک حکومتی اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر برآمد جاری رہی تو نائجرمیں گدھوں کی آبادی کو شدید قلت کا سامنا ہو جائے گا۔نائجر میں مویشیوں کے امور کی وزارت کے عہدہدار اِتے ایسا نے بتایا کہ اس سال تقریباً 80 ہزار گدھے برآمد کیے جا چکے ہیں اور گذشتے سال یہی تعداد 27 ہزار تھی۔۔یہ پابندی نائجر کی وزارتِ زراعت، داخلہ، تجاری اور خزانہ کے مشرکہ حکم نامے کے ذریعے لگائی گئی۔حکومت نے ملک میں گدھوں کو ذبح کرنے پر بھی پابندی لگائی ہے۔گدھوں کی کھال سے بننے والے جیلاٹن کو چین میں بطور طاقت کا شربت استعمال کیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے خون اور مدافعتی نظام کی افزائش ہوتی ہے۔








