اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) سینیگال کے صدر میکی سال نے بدھ کو یہاں انٹرنیشنل فرینڈ شپ گارڈن شکرپڑیاں میں صنوبر کا ایک پودا لگایا۔ بعد ازاں انہوں نے شکرپڑیاں کی پہاڑی سے وفاقی دارالحکومت کا نظارہ بھی کیا۔ وزیر مہمان داری رانا تنویر حسین اور اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کی وفاقی …
سینیگال کے صدر میکی سال نے انٹرنیشنل فرینڈ شپ گارڈن شکرپڑیاں میں صنوبر کا پودا لگایا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) سینیگال کے صدر میکی سال نے بدھ کو یہاں انٹرنیشنل فرینڈ شپ گارڈن شکرپڑیاں میں صنوبر کا ایک پودا لگایا۔ بعد ازاں انہوں نے شکرپڑیاں کی پہاڑی سے وفاقی دارالحکومت کا نظارہ بھی کیا۔ وزیر مہمان داری رانا تنویر حسین اور اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر شکرپڑیاں کے فرینڈ شپ گارڈن میں پودے لگائے جانا ایک روایت ہے۔








