اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو مسابقتی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم ہائوس میں یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے کیونکہ یہ ایک اعلیٰ ترجیحی منصوبہ ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالہ سے …
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو مسابقتی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم ہائوس میں یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے کیونکہ یہ ایک اعلیٰ ترجیحی منصوبہ ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، ممبر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر حسین عابدی اور ایچ ای سی کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے شرکاء کو وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزراء کو بتایا گیا کہ منصوبہ کے تحت وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی میں 3 سنٹر آف ایکسیلینس اور 8 ڈیپارٹمنٹ ہوں گے جن میں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یونیورسٹی میں 1000 سے زیادہ پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو اور 200 فیکلٹی ممبران کی جگہ ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 200 ملین روپے درکار ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی سے متعلقہ ٹیکنالوجی پر فوکس کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو پاکستان میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی مدد کر سکے۔ منصوبہ بندی کے وزیر کو یونیورسٹی میں پیش کئے جانے والے وظائف کے بارے میں بھی بتایا گیا۔








