ہائر ایجوکیشن کی فنڈنگ میں کمی نہیں کی جا رہی، پچاس ہزار طلبہ کی اسکالرشپ کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے کی بنیاد پر تعلیم سے محروم نہ رہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکنیئرڈ کالج برائے خواتین کے کانووکیشن سے خطاب

لاہور۔20 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ محکمہ ہائر ایجو کیشن کی فنڈنگ میں کمی نہیں کی جا رہی۔ پچاس ہزار طلباء طالبات کی اسکالرشپ کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے کی بنیاد پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ہائر ایجوکیشن کا حصول اعزاز کی بات ہے۔ فارغ التحصیل …

لاہور۔20 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ محکمہ ہائر ایجو کیشن کی فنڈنگ میں کمی نہیں کی جا رہی۔ پچاس ہزار طلباء طالبات کی اسکالرشپ کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے کی بنیاد پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ہائر ایجوکیشن کا حصول اعزاز کی بات ہے۔ فارغ التحصیل طلبہ کو آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کرناچاہئے، پاکستان میں ریسرچ کا معیار اعلی درجے کا ہے۔ملک میں پہلی بار یوم تحقیق منایا گیاجو اس بات کی عکاسی ہے کہ حکومت اعلی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار کنیئرڈ کالج برائے خواتین کے 83ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ہمیں اس ملک نے بہت کچھ دیا ہے اور ہمیں پڑھ لکھ کر معاشرے کی خدمت کی صورت میں ان احسانات کو واپس لوٹانا چاہئے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بڑی جدوجہد کے بعد پاکستان بنایا۔اپنی11اگست کی تقریر میں قائد اعظم نے واضح کیا کہ ہر شہری کو مذہبی آزادی ہوگی آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے تمام شہریوں کو برابر حقوق دینے کیلئے ریاست اپنا کردار ادا کرتی ہے اور حکومت اسی وژ ن کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ شفقت محمودنے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں محنت جاری رکھنے اور ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر پرنسپل کنیئرڈکالج برائے خواتین پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے کالج کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور تمام کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ کنیئرڈ کالج برائے خواتین پچھلے 107 سال سے خواتین کی تعلیم وتربیت پر پوری محنت کررہا ہے تاکہ خواتین کومعاشرے کا کارآمد حصہ بنا سکیں اور وہ ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار اداکر سکیں۔ تقریب میں ایم اے (ای ایل ٹی)بی اے/بی ایس سی اور ایم فیل سمیت 653 ڈگریاں طالبات میں تقسیم کی گئیں۔14 طالبات نے لنگویئج،لٹریچ،ایجوکیشن، سوشل سائنس اینڈ لائ،اپلائیڈ سائنسز،بزنس سٹیڈیز،آرٹس، ڈیزائن اینڈ میڈیا کمیونیکیشن، فزیکل اینڈ ارتھ سائنسز اور بائیلوجیکل اینڈلائف سائنسز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔43طالبات اپنا نام پرنسپلز اونرایبل میرٹ لسٹ میں شامل کروانے میں کامیاب رہیں۔