افغانستان میں دس لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دس لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جس کے سبب ان کے گوناگوں بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق غذائی قلت افغان بچوں کی ’خاموش قاتل‘ ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق،” ہر ایک ہزار بچوں میں 55 بچے …

اقوام متحدہ ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دس لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جس کے سبب ان کے گوناگوں بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق غذائی قلت افغان بچوں کی ’خاموش قاتل‘ ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق،” ہر ایک ہزار بچوں میں 55 بچے پانچ سال کی عمر کو پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو جاتے ہیں اور ان 55 بچوں میں سے 85 فیصد بچے اپنی پہلی سالگرہ سے قبل ہلاک ہو جاتے ہیں۔“جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق تنازعات اور دیگر وجوہات کے باعث نقل مکانی کرنے والے بچوں میں غذائی قلت کا مسئلہ زیادہ سنگین ہے۔

Leave a Reply