پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے، دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے، یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں، دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے، یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں، دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ یہ پاکستان کے بہادرعوام ، مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے پاکسان آئے، بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔