لاہور۔21 فروری(اے پی پی ) وفاقی پار لیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا ایجنڈہ کر پشن اور ابو بچائو ہے جو کامیاب نہیں ہوگا'اپنے دور حکومت میں اربوں روپے کی کر پشن کر کے ملکی خزنہ کو خالی کر نیوالی پیپلزپارٹی کو تحر یک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شر م آنی چاہیے 'وزیر اعظم عمران خان کر پٹ سیاستدانوں …
وزیر اعظم عمران خان کر پٹ سیاستدانوں کو کسی صورت معا ف نہیں کر یں گے، ڈاکٹر نوشین حامد

مزید خبریں
لاہور۔21 فروری(اے پی پی ) وفاقی پار لیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا ایجنڈہ کر پشن اور ابو بچائو ہے جو کامیاب نہیں ہوگا’اپنے دور حکومت میں اربوں روپے کی کر پشن کر کے ملکی خزنہ کو خالی کر نیوالی پیپلزپارٹی کو تحر یک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شر م آنی چاہیے ‘وزیر اعظم عمران خان کر پٹ سیاستدانوں کو کسی صورت معا ف نہیں کر یں گے ملک کو کر پشن کے ناسور سے مکمل طور پرپاک کیا جائیگا ۔بلاول بھٹو کے بیان پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان کے22کروڑ عوام جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو کے ابو اور ان کے حواریوں نے ملک کو تباہی بر بادی ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور کر پشن کے سوا کچھ نہیں دیا جس کے نتائج آج پاکستانی قوم بھگت رہی ہے جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کو اپنی سیاست ختم ہوتی نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ آئے ورز حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں مگر پاکستانی قوم ان کر پٹ سیاستدانوں سے اچھی طر ح واقف ہے اس لیے وہ جتنی مر ضی تنقید کر یں عوام وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کو چاہیے کہ وہ حکومت پر تنقیدنہیں اپنی کر پشن اور لوٹ مار پر قوم سے معافی مانگ لیں ۔








