مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے واک

پشاور۔21فروری (اے پی پی) گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاورکے تحت مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے معروف خطاط مسلم جاوید کی سربراہی میں یونیورسٹی ٹائون پشاور میں واک کا اہتمام کیا گیا ، واک میں گندھارا ہندکو اکیڈمی کے سٹاف ممبران کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے مادری زبانوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جانب سے دئیے گئے موضوع ''زبانوں کی …

پشاور۔21فروری (اے پی پی) گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاورکے تحت مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے معروف خطاط مسلم جاوید کی سربراہی میں یونیورسٹی ٹائون پشاور میں واک کا اہتمام کیا گیا ، واک میں گندھارا ہندکو اکیڈمی کے سٹاف ممبران کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے مادری زبانوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جانب سے دئیے گئے موضوع ”زبانوں کی ترقی جغرافیائی سرحدوںکے بغیر” پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زبان کسی بھی قوم کی بنیادی شناخت کا ذریعہ ہوتی ہے اور جو قومیں اپنی زبان کو بھول جاتی ہیں وہ اپنی تاریخ، ماضی اور اپنا مستقبل کھو دیتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں جن اقوام نے اپنی مادری زبانوں کو اپنایا ہے انہوں نے ہر میدان میں ترقی کی ہے ۔ واک کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زبانوں کی ترویج و ترقی کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں ، مادری زبانوں کو اُن کا جائز مقام اور حق دیا جائے اور زبانوں کی بنیاد پر تعصب برتنے سے اجتناب کیا جائے۔