وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی یو این ایف پی اے کی نمائندہ لینا موسیٰ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں میں سے ایک بڑا چیلنج زائد آبادی ہے اور ہماری 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہم نے کھیلوں کے ذریعے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے، پاکستان میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی کارکردگی …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں میں سے ایک بڑا چیلنج زائد آبادی ہے اور ہماری 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہم نے کھیلوں کے ذریعے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے، پاکستان میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان میں یو این ایف پی اے کی نمائندہ لینا موسیٰ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے انہیں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حوالہ سے کردار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایف پی اے کا پاکستان میں کھیلوں میں حصہ کوئی بہت زیادہ نہیں ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ لینا موسیٰ نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں یو این ایف پی اے کی جانب سے کام اور کردار کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری تنظیم خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے آگاہی پیدا کر رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ زچہ و بچہ کی صحت میں بہتری کیلئے بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ یو این ایف پی اے نہ صرف آگاہی بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھی کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں