وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سرکٹ ہاوس لیہ میں اجلاس،امن عامہ کی صورتحال و ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

لاہور۔21 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت جمعہ کے روز سرکٹ ہاوس لیہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ رکن قومی اسمبلی نیاز احمد جھکڑ، اراکین صوبائی اسمبلی رفاقت علی، طاہر رندھاوا، شہاب الدین، ملک احمد علی اولکھ، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر و …

لاہور۔21 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت جمعہ کے روز سرکٹ ہاوس لیہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ رکن قومی اسمبلی نیاز احمد جھکڑ، اراکین صوبائی اسمبلی رفاقت علی، طاہر رندھاوا، شہاب الدین، ملک احمد علی اولکھ، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او لیہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ کو ضلع لیہ کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں مفاد عامہ کی 2284 سکیموں پر کام جاری ہے اوران ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب 77 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ترقی کے دائرے میں شامل کرکے لیہ کو اس کا حق لوٹائیں گے۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔میں پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل کا دورہ کر رہا ہوں اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لیتا ہوں۔عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکومت نے لیہ کے عوام کو بھی زبانی جمع خرچ سے بہلایااور سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کرکے لیہ کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا۔ ہمارے دور میں لیہ کی محرومیاں دور ہونگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لیہ کے علاقے چوبارہ میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تیزی اقدامات کیے جائیں گے۔ لیہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہونگے۔لیہ اورتونسہ کو موٹر وے کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مسائل ہر سطح پر حل کیے جائیں گے۔ڈیرہ غازی خان میں فرانزک لیب پر کام کیا جارہا ہے اورفرانزک لیب کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لیہ میں ڈی پی ایس سکول کے قیام کیلئے اقدامات کرینگے۔ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام کیا جارہا ہے۔لیہ میں بہاو¿الدین ذکریا یونیورسٹی سب کیمپس کو اپ گریڈ کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے اورافسران عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔