علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2019ءکے فائنل امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوںگے

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2019ءکے میٹرک، ایف اے/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اور نان کریڈٹ کورسسز، اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامزکے فائنل امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوںگے ۔طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کردی گئیں ہیں۔ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2019ءکے میٹرک، ایف اے/ایف ایس سی/اوپن ٹیک اور نان کریڈٹ کورسسز، اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی، سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامزکے فائنل امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوںگے ۔طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کردی گئیں ہیں۔ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں ضلع و تحصیل سطح پرامتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذکیا جائے گا اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔

مزید خبریں