اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب نوجوان پروگرام نے ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کامیابی کے درکھول دیئے ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے مائیکرو سافٹ کے …
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب نوجوان پروگرام نے ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کامیابی کے درکھول دیئے ہیں، عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب نوجوان پروگرام نے ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کامیابی کے درکھول دیئے ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے مائیکرو سافٹ کے تعاون سے پاکستان میں ”امیج کپ 2020ئ“ کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور نواجوان سافٹ ویئر انجینئرز کامیاب ماڈل تخلیق کر رہے ہیں جو جدت اور سہولت کا خوبصورت امتزاج ہیں۔ ڈائریکٹرآپریشنز ایچ ای سی چوہدری عبداللہ فیاض چٹھہ نے کہا کہ چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی سربراہی میں ہائرایجوکیشن کمیشن فاونڈیشن یونیورسٹی کے طلباءوطالبات کو ریسرچ کی جدید سہولےات فراہم کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کا تعلیمی چینل ہر ممکن معلومات عام کر رہا ہے۔








