ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں،آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیںجس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں،آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیںجس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے،ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لئے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

مزید خبریں