اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) دہشت گردی اور شدت پسندی سے بلا تخصیص نمٹنے کے لئے کئے گئے آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل ہوگئے، دہشت گردی کے خلاف اس ملک گیرآپریشن کا آغاز 22 فروری 2017کو ہوا تھا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دینے پر قوم کو سلام اورتمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے …
دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دینے پر قوم کو سلام اورتمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) دہشت گردی اور شدت پسندی سے بلا تخصیص نمٹنے کے لئے کئے گئے آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل ہوگئے، دہشت گردی کے خلاف اس ملک گیرآپریشن کا آغاز 22 فروری 2017کو ہوا تھا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دینے پر قوم کو سلام اورتمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری سماجی رابطہ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دہشت گردی سے سیاحت تک کے سفر میں سیکیورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی۔اس حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک خودمختاری اور سیکیورٹی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیا ر ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے پاکستان اور خطے میں امن و استحکام آئے گا،انسداد دہشت گردی کی دو دہائیوں کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دینے پر قوم کو سلام پیش کرتے ہیں،تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اس جنگ میں کامیابی کے لئے جان و مال کی قربانی دینی پڑی۔دہشت گردی سے سیاحت تک کے سفر میں سیکیورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی۔پاکستان کی سرحدی سیکیورٹی بھی یقینی بنانا بھی اس آپریشن کا حصہ تھا۔








