ججز کی نہ جاسوسی ہوئی ہے ، نہ ہوگی اور نہ ہونے دیں گے، ہم ججز اور عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں،وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ججز کی نہ جاسوسی ہوئی ہے ، نہ ہوگی اور نہ ہونے دیں گے، ہم ججز اور عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں ۔ہفتہ کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ججز کی نہ کوئی جاسوسی ہوئی ہے …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ججز کی نہ جاسوسی ہوئی ہے ، نہ ہوگی اور نہ ہونے دیں گے، ہم ججز اور عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں ۔ہفتہ کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ججز کی نہ کوئی جاسوسی ہوئی ہے ، نہ ہوگی اور نہ ہونے دیں گے۔ہر وہ کام کریں گے جس سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وکلا اورججز کی فلاح کے لئے کام کرتے رہیں گے۔پاکستان بارکونسل اور وکلا کی تمام تنظیموں کا احترام کرتے ہیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ وکلا کے مخالف دھڑے کی استعفے کی باتیں کوئی سنجیدہ مطالبہ نہیں،مخالف وکیل اور تمام وکلا ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے اپنے ہیں۔

مزید خبریں