وزیراعظم عمران خان اتوار کو میانوالی کے نزدیک کندیاں میں موسم بہار 2020ء کی شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اتوار کو میانوالی کے نزدیک کندیاں میں موسم بہار 2020ء کی شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شجر کاری مہم کا مقصد جنگلات کی بحالی اور زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور فضائی آلودگی میں کمی ہے ۔ اسی مناسبت سے اتوار کو …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اتوار کو میانوالی کے نزدیک کندیاں میں موسم بہار 2020ء کی شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شجر کاری مہم کا مقصد جنگلات کی بحالی اور زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور فضائی آلودگی میں کمی ہے ۔ اسی مناسبت سے اتوار کو شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کا عنوان ” جنگلات کی بحالی ” منتخب کیا گیا ہے ۔موجودہ شجرکاری مہم حکومت کے گرین ایجنڈے کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی۔ گرین ایجنڈے کا مقصد نہ صرف ایکو سسٹم کا تحفظ و بحالی ہے بلکہ سماجی و معاشی استحکام ، گرین جابز خصوصاً غریب افراد ، خواتین اور نوجوان طبقہ کیلئے نوکریوں کے نئے مواقع پیدا کرنا بھی ۔ شجر کاری مہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن گرین اکانومی کی جانب پیش قدمی ہے ۔

مزید خبریں