زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے، تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، نور الحق قادری

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے، تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اتوار کو یہاں جاری بیان …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے، تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے پاکستان زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر رابطے کئے ہیں۔ انہوں زیارات کے ذمہ داران ایرانی حکام سے بات چیت بھی کی۔نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چینی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے، اس کی صحت بارے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے بھی رابطہ کیا ہے اس کے علاوہ شیعہ علماء اور قافلہ سالاروں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔