اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور کشمیری خواتین کےلئے آواز اٹھائیں، بھارتی افواج خواتین کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرتی ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کی مزاحمت کا دن ہے،7دہائیوں سے …
عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور کشمیری خواتین کےلئے آواز اٹھائیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور کشمیری خواتین کےلئے آواز اٹھائیں، بھارتی افواج خواتین کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرتی ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کی مزاحمت کا دن ہے،7دہائیوں سے بھارتی قابض افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ مودی حکومت کے 5اگست کے فیصلے کے بعد کشمیری خواتین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔








