چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مراکش کا چار روزہ سرکاری دورہ ،

راولپنڈی۔ 23 فروری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا چار روزہ سرکاری دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے مراکش کے وزیر برائے قومی دفاع عبدالطیف لودھائی، انسپکٹر جنرل رائل آرمڈ فورسز جنرل عبدالفتح لوراک سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاع، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکیورٹی تعاون، …

راولپنڈی۔ 23 فروری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا چار روزہ سرکاری دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے مراکش کے وزیر برائے قومی دفاع عبدالطیف لودھائی، انسپکٹر جنرل رائل آرمڈ فورسز جنرل عبدالفتح لوراک سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاع، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی اور مشترکہ تربیت سمیت مختلف شعبوں میں مواقعوں کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ انتہائی مشکل حالات میں کھڑا رہا اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔ بعدازاں چیف آف آرمی سٹاف نے رائل کالج آف ہائر ملٹری ایجوکیشن کا دورہ کیا ، ابھرتے ہوئے سیکیورٹی کے ماحول اور چیلنجوں ، خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر تھا، اس نے اس جنگ میں قربانیاں دیں ، خطے اوردنیا کو پرامن بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

مزید خبریں