اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف انتظامی تبادلوں کو وزیراعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں، جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، حکومتی فیصلوں کو خاتونِ اوّل کے دورہ پاک پتن سے جوڑنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اتوار کو سماجی …
پنجاب میں مختلف انتظامی تبادلوں کو وزیراعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف انتظامی تبادلوں کو وزیراعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں، جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، حکومتی فیصلوں کو خاتونِ اوّل کے دورہ پاک پتن سے جوڑنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پنجاب میں مختلف انتظامی تبادلوں کو وزیراعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں، جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان حکومتی فیصلوں کو خاتونِ اوّل کے دورہ پاک پتن سے جوڑناافسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون اول پروٹوکول لینے کی قائل ہی نہیں ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ خاص طور پر حضرت بابا فرید کے دربار جیسی با برکت جگہ پہ تو اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔








