وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بااختیار بنانے سے کراچی کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی، لوکل گورنمنٹ سسٹم اور اپنے نمائندوں کو صوابدیدی اختیارات کی فراہمی میٹرو پولس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا راستہ ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بااختیار بنانے سے کراچی کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی، لوکل گورنمنٹ سسٹم اور اپنے نمائندوں کو صوابدیدی اختیارات کی فراہمی میٹرو پولس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا راستہ ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گزشتہ کئی سالوں سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے لیکن اس کے رہنماﺅں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کراچی میں بہت سارے منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔ کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن کے بارے سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کاموں پر توجہ مرکوز کرے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ کراچی کے شہری بہترین سفر سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے عدالت کے حکم کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت کی ڈیڈ لائن تک اس ٹاسک کو مکمل کرنا بہت مشکل ہے۔

مزید خبریں