ڈاکٹر طفر مرزا کا ایران میں کرونا وائرس سے اموات اور وبا پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طفر مرزا نے اتوار کو ایران میں کرونا وائرس سے اموات اور وبا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اران کے علاقے قوم میں کرونا وائرس پھیلنے اور 5 افراد کی اموات پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طفر مرزا نے اتوار کو ایران میں کرونا وائرس سے اموات اور وبا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اران کے علاقے قوم میں کرونا وائرس پھیلنے اور 5 افراد کی اموات پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی چوکس ہیں اور صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور پاکستان کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے تیزی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم ایران کی وبا پر قابو پانے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید خبریں