چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چین کے سفارتخانے آمد پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین کو کرونا وائرس کے باعث درپیش مسئلے پر پاکستانی قوم چین کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت، پارلیمان اور عوام چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،کرونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے، مسئلے پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوںگی، چین کی حکومت کے …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین کو کرونا وائرس کے باعث درپیش مسئلے پر پاکستانی قوم چین کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت، پارلیمان اور عوام چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،کرونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے، مسئلے پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوںگی، چین کی حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چین کے سفارتخانے آمد کے موقع پر کیا۔ سینیٹر ز دلاور خان ، ستارہ ایاز، محمد علی سیف، نصیب اللہ بازئی اور اشوک کمار بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین کو کرونا وائرس کے باعث درپیش مسئلے پر پاکستانی قوم چین کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی سیاسی قیادت، پارلیمان اور عوام چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔کرونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسئلے پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوںگی۔ چین کی حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔پاکستانی طلباء کو سہولیات فراہم کرنے پر چین کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی چین بھجوائی جائے گی۔ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی ہم چین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔چینی سفارتخانے پہنچنے پر چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا استقبال کیا۔ چین کے سفیر نے اظہار یکجہتی پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلباء ہمارے لئے بہت عزیز ہیں۔ پاکستانی طلباءکو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ کیسز کافی کم ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں