اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے چیلنج کی وجہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے متاثر نہیں ہوں گے، اصلاحات معاشی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہیں، پاکستان کے ساتھ صنعتی ، زرعی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا …
چین میں کرونا وائرس کے چیلنج کی وجہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے متاثر نہیں ہوں گے، پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے چیلنج کی وجہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے متاثر نہیں ہوں گے، اصلاحات معاشی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہیں، پاکستان کے ساتھ صنعتی ، زرعی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں نیپرا کے زیر اہتمام ہفتہ توانائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا مجموعی معیشت میں بہت اہم حصہ ہے اور آگے چل کر پاکستان کے ساتھ صنعتی اور زرعی تعاون ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں رابطے کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان ملکی اقتصادی ترقی کے لئے بہت کام کررہے ہیں اور پاکستان کی حکومت توانائی کے شعبہ کی بہتری لانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی ، مینوفیچکرنگ، برآمدات میں اضافے اور دیگر شعبوں میں اہم شراکت دار ہے۔








