کوالالمپور۔ 24 فروری (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے نئی حکومت کی ممکنہ تشکیل کی راہ ہموار کرنے کی خبروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے شاہ ملائیشیا کو اپنے استعفے بارے مطلع کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے بتایا کہ انہوں نے ملائیشیا کے مقامی وقت کے مطابق رات …
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اپنے عہدے سے مستعفی

مزید خبریں
کوالالمپور۔ 24 فروری (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے نئی حکومت کی ممکنہ تشکیل کی راہ ہموار کرنے کی خبروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے شاہ ملائیشیا کو اپنے استعفے بارے مطلع کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے بتایا کہ انہوں نے ملائیشیا کے مقامی وقت کے مطابق رات کے ایک بجے اپنا استفی جمع کرایا۔ مہاتیر محمد کے استعفی کا اعلان گزشتہ روزان خبروں کے بعد سامنے آیاجن میں کہا گیا تھا کہ حکمران جماعت نیا سیاسی اتحاد تشکیل دینا چاہتی ہے جس میں ان کے پرانے سیاسی حریف انور ابراہم کوشامل نہیںکیا جائے گا۔








