سمندر پار پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر علی حیدر زیدی

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اثاثہ جات کی نیلامی کے جائزہ کیلئے بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اثاثہ جات کی نیلامی کے جائزہ کیلئے بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری اور وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے شرکت کی۔ اجلاس میں اثاثہ جات کی نیلامی کےلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور اشتہارات اور نیلامی سے متعلق کاغذات کے جائزہ کے بعد منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرعلی زیدی نے نیلامی کے طریقہ کار کو شفاف اور سرمایہ داروں کی پہنچ میں کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائم لوکیشن کے اثاثہ جات ملک میں ہوٹل بزنس کیلئے لیز پر دینے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات سے آمدن کے ساتھ ساتھ نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔