وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی لاہور،گوجرانوالہ شٹل ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

لاہور۔24 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوجرانوالہ میں نیا ڈرائی پورٹ بنا نے کااعلان کر دیا ،جہاں کراچی سے فریٹ ٹرین براہ راست گوجرانوالہ پہنچے اور یہاں پر ہی فائنل کلیئرنس ہو، فریٹ ٹرینوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 15 کر دی ، پانچ سال میں ریلوے کو خسارے سے باہر نکال دینگے، اپریل میں دنیا کی اہم شخصیت ایم ایل ون کی …

لاہور۔24 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوجرانوالہ میں نیا ڈرائی پورٹ بنا نے کااعلان کر دیا ،جہاں کراچی سے فریٹ ٹرین براہ راست گوجرانوالہ پہنچے اور یہاں پر ہی فائنل کلیئرنس ہو، فریٹ ٹرینوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 15 کر دی ، پانچ سال میں ریلوے کو خسارے سے باہر نکال دینگے، اپریل میں دنیا کی اہم شخصیت ایم ایل ون کی بنیاد رکھے گی جس سے لاہور سے کراچی سفر کا دورانیہ صرف 8 گھنٹے اور سپیڈ 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائےگی۔وہ لاہور،گوجرانوالہ شٹل ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ اور لاہو رکے درمیان سڑکوں پر ضائع ہونے والے اربوں روپے کے پٹرول کی شٹل ٹرین چلاکر بچت کی جس سے آلودگی کے ساتھ ساتھ سموگ بھی کم ہوگی، شٹل ٹرےن کا تعارفی کرایہ 100روپے ہے ،اپریل سے اس میں اے سی کوچز بھی لگائیں گے جس کا کرایہ 300 روپے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کو سٹڈی کرینگے اگر ہمارے تیل کے پیسے پورے نہ ہوئے تومہینے تک دس بیس کا اضافہ کردیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ گوجرانوالہ بہت اہم شہر ہے لاہور کے قریب ہونے کی وجہ سے اس کی بہت اہمیت ہے لوگ عوام اس کو اپنی ٹرین سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گوجرانوالہ ٹرین کے تین سٹاپ رکھے ہیں ایمن آباد، کامونکی اورمریدکے اس کے سٹاپ ہونگے۔اسی طرح فریٹ ٹرینیں 7 سے بڑھا کر 15 کی ہیںاور اگر پانچ سال میں ریلوے کو خسارے سے باہر نکال دینگے۔شےخ رشید احمد نے کہا کہ ستر سال میں کسی آدمی نے یہ نہیں سوچا کہ اس روڈ کی حالت کیا ہے اس روڈ پر لوگ حادثات سے جان سے ہاتھ دھو بےٹھتے ہیں اور سواری کو ایک جگہ اتار کے بے جا وقت ضائع ہوتاہے یہاں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گوجرانوالہ شٹل ٹرین چلارہے ہیںیہ شٹل ٹرین دن میں چھ دفعہ لاہو ر اور گوجرانوالہ کے درمیان چلے گی۔انہوں نے کہا کہ شٹل ٹرین کے تعارفی کرایہ بارے 29 فروری کو بغور مطالعہ کریں گے کیونکہ ہم نفع بھی نہیں چاہتے اور نقصان بھی نہیں چاہتے صرف ریلوے کے پیسے پورے ہوںاور لوگوںکو سہولت ملے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے جو اس وقت 7 کروڑ مسافر ایک سال میں اٹھاتا ہے ایک دو مہینے میں اس میں انقلاب آرہا ہے، 14سال پہلے ہم نے ایم ایل ون پر دستخط کیے تھے دو مہینے کے بعد اپریل میں دنیا کی اہم شخصیت اس ایم ایل ون کی بنیاد رکھے گی اور وہ اس کا افتتاح کرینگے، جس سے لاہور سے کراچی کا دورانیہ صرف 8 گھنٹے رہ جائےگا اور سپیڈ 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائےگی۔وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کا بھی دورہ کیا اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گوجرانوالہ سے شٹل ٹرین کا آغاز کردیاہے اور آپ کے جو جائز مطالبات ہیں وہ ہمیں تحریری طور پر دیں جس پر فوری عمل کیا جائےگا،ریلوے کی طرف سے تین رکنی کمیٹی بنادیتا ہوں جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ، چیف مارکیٹنگ منیجر اور ایم ڈی اسٹیشنز شامل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اگر گوجرانوالہ کے تاجر برادری روازنہ کی بنیاد پر ایک ٹرین کا کارگودے تو ہم روزانہ کی بنیاد پر ایک فریٹ ٹرین دینے کو تیار ہیں ۔