سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی امیر حیدر خان ہوتی کی سربراہی میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے پیر کو رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اے این پی کی جانب سے حکومت کو افغانستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے حوالے سے پختون جرگہ میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سپیکر نے کہا کہ وہ یہ دعوت نامہ …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے پیر کو رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اے این پی کی جانب سے حکومت کو افغانستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے حوالے سے پختون جرگہ میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سپیکر نے کہا کہ وہ یہ دعوت نامہ حکومت کو بھجوا دیں گے۔ بعد ازاں اے این پی کے وفد نے وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں