اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) ممتاز امریکی سکالر، مصنف اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے سابق ڈین ولی رضا نصر نے پیر کو وزارت خارجہ میں ”مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاءمیں امریکی پالیسی“ کے موضوع پر اظہار خیال کیا جس کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی۔ پروفیسر نصر نے اپنے خطاب کے دوران مشرق وسطیٰ میں وقوع پذیر …
ممتاز امریکی سکالر ولی رضا نصر کا وزارت خارجہ میں ”مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاءمیں امریکی پالیسی“ کے موضوع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) ممتاز امریکی سکالر، مصنف اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے سابق ڈین ولی رضا نصر نے پیر کو وزارت خارجہ میں ”مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاءمیں امریکی پالیسی“ کے موضوع پر اظہار خیال کیا جس کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی۔ پروفیسر نصر نے اپنے خطاب کے دوران مشرق وسطیٰ میں وقوع پذیر صورتحال، افغان امن و مفاہمتی عمل، چین اور بھارت کے بارے میں امریکی پالیسی کے علاوہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے اپنا نکتہ نظر اور تجزیہ پیش کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے ابھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ ولی رضا نصر نے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجہ میں واشنگٹن میں پاکستان کے بارے میں سوچ میں تبدیلی آئی۔ ان کے مطابق امریکی حکومت میں مختلف فریق پاکستان کو مثبت سوچ اور انداز سے دیکھ رہے ہیں۔ اس مقالمہ کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کے دفتر میں ولی رضا نصر نے ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ و علاقائی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انٹرنیشنل سکالرز اور خارجہ پالیسی ماہرین کو وزارت خارجہ مدعو کرنے کا سلسلہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے محققین اور ماہرین تک رسائی کے اقدام کا حصہ ہے تاکہ وزارت خارجہ کے افسران ہمارے مفاد کے موضوعات پر غیرجانبدارانہ نکتہ نظر سے آگہی حاصل کر سکیں۔








