مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہو رہی ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لیں، مشعال ملک

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہو رہی ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نریندرا مودی حکومت کشمیریوں سے جینے کے …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہو رہی ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نریندرا مودی حکومت کشمیریوں سے جینے کے حق کے بعد مذہبی آزادی بھی چھین رہی ہے، مودی حکومت نے کشمیر میں تمام سرکاری محکموں کے مسلمان افسران تبدیل کرکے ہندو افسران تعینات کر دیئے ہیں، ساری دنیا میں لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، مودی کشمیر میں مذہبی دہشت گردی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی بربریت روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید خبریں