پاکستان 2025-30ءکے دوران7 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے، ملک میں اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل سے معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان الانگو پاچا میتھو کا بیان

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) سرمایہ کاری بالخصوص نجی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ اور پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے پاکستان 2025-30ءکے دوران7 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔ ملک میں جاری اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) سرمایہ کاری بالخصوص نجی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ اور پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے پاکستان 2025-30ءکے دوران7 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔ ملک میں جاری اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان الانگو پاچا میتھو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2025-30ءکے دوران معاشی شرح نمو میں7 فیصد کے پائیدار اضافہ کےلئے پاکستان کو سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ کرنا ہو گا اور بالخصوص نجی شعبہ کی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 20 سال کے دوران نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی شرح 10 فیصد رہی جس کو 20 فیصد تک بڑھانا ہو گا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ 2047ءتک پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا اور اس کی معیشت کا حجم 2 کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور پائیدار شرح نمو کو یقینی بنانے کےلئے اصلاحات کا پروگرام جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور اس میں 7 گنا تک اضافہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور معاشی استحکام کے نتیجہ میں پاکستان کی فی کس آمدن5 گنا تک بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں