اسمبلی میں اپوزیشن کااحتجاج بلاجواز ہے مشتاق غنی ووٹ لے کر ایوان پہنچے اور سپیکربنے ان کا ہرصورت احترام ہونا چاہئے،شوکت یوسفزئی

پشاور۔25فروری (اے پی پی)خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ اپوزیشن انتخابات میں عوام کی طرف سے مستردکئے جانے پر دلبرداشتہ ہوچکی ہے اس لئے شکست کا سارازورحکومت پرنکال رہی ہے اپوزیشن اراکین کی اکثریت سپیکر کونہیں مانتی اپوزیشن کو خودمعلوم نہیں کہ وہ کیوں سراپااحتجاج ہے اگر حزب اختلاف ایوان میں ڈیسک بجابجاکرتھک چکی ہے توسپیکرسے معافی مانگ لے۔منگل کے روزصوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے …

پشاور۔25فروری (اے پی پی)خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ اپوزیشن انتخابات میں عوام کی طرف سے مستردکئے جانے پر دلبرداشتہ ہوچکی ہے اس لئے شکست کا سارازورحکومت پرنکال رہی ہے اپوزیشن اراکین کی اکثریت سپیکر کونہیں مانتی اپوزیشن کو خودمعلوم نہیں کہ وہ کیوں سراپااحتجاج ہے اگر حزب اختلاف ایوان میں ڈیسک بجابجاکرتھک چکی ہے توسپیکرسے معافی مانگ لے۔منگل کے روزصوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاکہ اسمبلی میں اپوزیشن کااحتجاج بلاجواز ہے مشتاق غنی ووٹ لے کر ایوان پہنچے اور سپیکربنے ان کا ہرصورت احترام ہونا چاہئے ہم نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی لیکن اپوزیشن کے کچھ اراکین نہیں چاہتے کہ مذاکرات ہوں اگرانہیں ڈیسک بجانے میں مزہ آتاہے تو بجاتے رہےں اورٹی اے ڈی اے لیتے رہےں انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل پربات کےلئے ایوان کافورم موجود ہے لیکن اپوزیشن عوامی مشکلات سے بھی راہ فراراختیار کررہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ دوران احتجاج اپوزیشن اراکین کبھی سپیکرکی کرسی پرقبضہ کرتے ہیں کبھی خلل ڈالتے ہیں اسمبلی قواعدوضوابط کے تحت سپیکرکے پاس تادیبی کارروائی کے اختیارات ہیں لیکن سپیکرتحمل سے کام لے رہے ہیں اورروایات کاخیال رکھ رہے ہیںانہوں نے واضح کیاکہ سپیکرمشتاق غنی کےخلاف احتجاج پر اپوزیشن کوحاصل ہونے والا نہیں۔

مزید خبریں