اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، حکومت نیب سمیت دیگر قومی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے، نواز شریف کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ڈیمانڈ حقیقی ہے، ن لیگ بتائے کہ اس وقت نواز شریف کی صحت کی کیا صورتحال ہے۔ منگل کو …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، حکومت نیب سمیت دیگر قومی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے، نواز شریف کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ڈیمانڈ حقیقی ہے، ن لیگ بتائے کہ اس وقت نواز شریف کی صحت کی کیا صورتحال ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی مخالفت کے باوجود انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کرے۔ علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے، مہلت ختم ہونے کے باوجود وہ ابھی تک واپس نہیں آ رہے، ان کی صحت سے متعلق جاننا پنجاب حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے، ن لیگ کو بھی چاہیے کہ وہ نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت سے شیئر کرے اور اس کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، نواز شریف سے متعلق بھی عدالتی فیصلے پر حکومت نے فوری طور پر عمل درآمد کیا تھا۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوﺅں کی مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت کسی کے خلاف کیسز نہیں بنائے، نیب آزاد ادارہ ہے، ان کے اپنے دور کے کیسز ہیں ان سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت ہوئی ہے، کیسز ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق اٹارنی جنرل کے بیان کو حکومت نے مسترد کر دیا تھا، اس پر مزید بات کرنا مناسب نہیں۔








