اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے عالمی سطح پر کشمیر کے مقدمہ کوبھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ''اے پی پی ''سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران …
وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے عالمی سطح پر کشمیر کے مقدمہ کوبھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ”اے پی پی ”سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو حکومت مشکل حالات میں ملی تھی لیکن ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک مشکل حالات سے نکل کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی غیر انسانی پالیسوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جیل کی شکل اختیار کرچکاہے، عالمی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کیلئے کردار اداکرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھارت کے قبضہ سے آزاد ہوگا۔








