آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی وکشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے صدر محمد مسعود خان کا خطاب

مظفر آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و آزاد جموں وکشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر محمد مسعود خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات یا نام نہاد آئین ساز اسمبلی کا کوئی بھی اقدام اقوام متحدہ کی زیرنگرانی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ …

مظفر آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و آزاد جموں وکشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر محمد مسعود خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات یا نام نہاد آئین ساز اسمبلی کا کوئی بھی اقدام اقوام متحدہ کی زیرنگرانی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کا متبادل نہیں ہو سکتا۔اور کشمیر کے عوام کی رائے کی عکاسی نہیں کرتا۔ رائے شماری کے ذریعے حقِ خود ارادیت کا مینڈیٹ آج بھی اسی طرح زندہ ہے جیسے 1947 میں تھا۔ہندوستان نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ایک قابض طاقت کے طور پر چاروں جنیوا کنونشنز اور ان کے مشترکہ آرٹیکل 3 کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ جو واضح طور پر زندگی اور فرد کے ساتھ تشدد ، ہر قسم کے قتل ، ظالمانہ سلوک ، اعضاءکاٹنے، یرغمال بنانے اور ذاتی وقار پر حملے کی سختی سے ممانعت کرتا ہے ۔

Leave a Reply