چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا بھارتی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا ہمارے شاہینوں نے منہ توڑ جواب دیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے قائداعظم کا دو قومی نظریہ آج سچ ثابت ہو رہا ہے، مودی سرکار نے سیکولر اور جمہوری بھارت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا ہمارے شاہینوں نے منہ توڑ جواب دیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے قائداعظم کا دو قومی نظریہ آج سچ ثابت ہو رہا ہے، مودی سرکار نے سیکولر اور جمہوری بھارت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بھارتی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ عسکری حکام اور غیر ملکی سفراءنے شرکت کی۔ سیّد فخر امام نے کہا کہ مودی سرکار نے سیکولر اور جمہوری بھارت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں، انتخابات میں کامیابی کےلئے نریندر مودی نے پاکستان پر جارحیت کی، بھارتی جارحیت کا ہمارے شاہینوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتریس نے دورہ پاکستان میں مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشمیر کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر دنیا میں اجاگر ہوا ہے، گزشتہ چالیس سال میں کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر اس طرح نہیں اٹھایا گیا جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہو گا۔