- Advertisement -
کراچی میں دہشت گردی روکنے میں وقت درکار ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی 50 سالوں سے چل رہی ہے ، اس کو روکنے میں وقت درکار ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیو ورکر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات مہم کو متاثر کرنے کےلئے کئے جاتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1906
- Advertisement -