اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست ہمیں برد باری ، تحمل اور برداشت کا درس دیتی ہے اس لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوںکو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے تا کہ عوام کو بہتر پیغام دیا جا سکے، بدھ کو ایک نجی ٹی وی …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست ہمیں برد باری ، تحمل اور برداشت کا درس دیتی ہے اس لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوںکو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے تا کہ عوام کو بہتر پیغام دیا جا سکے، بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی ذاتی رہائش گاہ کے سامنے اختجاج نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ درست عمل نہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری حکومت کام کر رہی ہے جہاں ہر کسی کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے لیکن اس آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال کسی صورت بھی جائز نہیں، تحریک انصاف عدلیہ سمیت ملک کے تمام اداروں کا احترام تک نہیں کرتی جو کہ ایک بری روایت ہے، تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے تاکہ ہمارے اداروں کے استحکام کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل بھی مزید مستحکم ہو۔








