گور نر پنجاب کا افغان امن معاہدہ میں تاریخی کردار پر وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ وزیر اعظم خطے میں واحد سیاسی لیڈر ہیں جو مسلسل جنگ کی مخالفت کر تے رہے ، امن معاہدہ وزیر اعظم کے اصولی موقف کی جیت ہے، چوہدری محمد سرور

لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے افغان امن معاہدہ میں تاریخی کردار پر وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم خطے میں واحد سیاسی لیڈر ہیں جو مسلسل جنگ کی مخالفت کر تے رہے ہیں وہ ہر لحاظ سے امن کے نوبل انعام کے حقد ارہیں،بھارت کے جنگی جنون کے خلاف بھی وزیر اعظم …

لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے افغان امن معاہدہ میں تاریخی کردار پر وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم خطے میں واحد سیاسی لیڈر ہیں جو مسلسل جنگ کی مخالفت کر تے رہے ہیں وہ ہر لحاظ سے امن کے نوبل انعام کے حقد ارہیں،بھارت کے جنگی جنون کے خلاف بھی وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے امن کا پیغام دیا ‘ پاکستان کی مخلص کوششوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں19سالہ جنگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔ اتوار کے روز گور نر ہائوس لاہور سے جاری اپنے بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جس دن امر یکہ اور ان کے اتحادیوں نے افغانستان میں جنگ شروع کی، وزیر اعظم عمران خان اس دن سے مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کا مطالبہ کر تے رہے ہیں، آج امر یکہ اورطالبان سمیت سب نے ان کے موقف کی تائید کردی ہے، الحمد اللہ آج افغانستان میں جنگ کا خاتمہ اور امن کا آغاز ہو رہا ہے، افغان امن کے لئے وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کا تاریخی اور فیصلہ کن کردار ہے اور طالبا ن، امریکہ امن معاہدہ وزیر اعظم عمران خان کے اصولی موقف کی جیت بھی ہے،گور نر پنجاب نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے دنیا افواج پاکستان کی قربانیوں کی بھی تعریف کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلا ف بھر پور جنگ لڑ نے والی افواج پاکستان پر 22کروڑ عوام کو فخر ہے، پاکستان پورے خطے میں امن کا حامی ہے کیونکہ اس سے ہی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان آج بھی امن کی بات کر رہا ہے، بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ بندوق اور گولی سے مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کوحل کر ے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں پرمظالم کا سلسلہ بھی بند کیا جائے ورنہ بھارتی رویہ کی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق رہیں گے ۔

مزید خبریں