دوحہ امن معاہدے سے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ موقف کو تقویت ملی ہے’ معیشت کی بہتری کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں ،ہر آنے والا دن گزرے دن سے بہتر ہوگا،ہمایوں اختر خان سینئر رہنما

لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ دوحہ امن معاہدہ خطے کے لئے دورس نتائج کا حامل ہوگا، امریکہ اور افغانستان کے درمیان معاہدے سے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ موقف کو بھی تقویت ملی ہے، معیشت کی بہتری کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں اور انشا اللہ ہر آنے والا دن …

لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ دوحہ امن معاہدہ خطے کے لئے دورس نتائج کا حامل ہوگا، امریکہ اور افغانستان کے درمیان معاہدے سے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ موقف کو بھی تقویت ملی ہے، معیشت کی بہتری کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں اور انشا اللہ ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہوگا ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ نیک نیتی سے افغانستان میں امن کے لئے کوششیں کی ہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کا امن ہے۔ افغانستان میں و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے پاکستان کئی سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ دوحہ امن معاہدے سے افغانستان میں حالات مکمل طور پر بہتر ہو جائیں گے اور کئی سالوں سے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا راستہ ہموار ہو گا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور طالبان کے دوحہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور معاہدے کی پاسداری یقینی بنانے اور افغانستان میں قیام امن کا عمل کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھی پرعزم ہے،اب تمام فریقوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے تاک میں بیٹھے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آنے سے عوام کی زندگیوں میں بھی بہتری آرہی ہے اور اب حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم نے اس ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے اور اس جانب تیزی سے پیشرفت کی جارہی ہے۔

مزید خبریں