اربوں روپے لاگت کے اسلام آباد بلیو ایریا کے کمرشل منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے لاگت کے اسلام آباد بلیو ایریا کے کمرشل منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس سے نہ صرف ملازمتوں کے مواقع بلکہ پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ہو گا۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اسی …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے لاگت کے اسلام آباد بلیو ایریا کے کمرشل منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس سے نہ صرف ملازمتوں کے مواقع بلکہ پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ہو گا۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح کا ایک میگا پراجیکٹ لاہور اور ایک کراچی میں بھی جلد شروع کیا جائے گا۔