نیویارک ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ استحکام سب سے اہم خصوصیت ہے جو کہ ایک صدر میں ہونی چاہیے۔ ان کے حریف ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ووٹرز سے کہا تھا کہ وہ ان کے مزاج یا فیصلوں کے بارے میں پریشان نہ ہوں۔ہیلرہ کلنٹن نے این بی سی نیوز کے کمانڈر انچیف فورم میں خطاب کیا جو کہ …
صدر کے لیے استحکام اہم ترین خصوصیت ہے، ہیلری کلنٹن

مزید خبریں
نیویارک ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ استحکام سب سے اہم خصوصیت ہے جو کہ ایک صدر میں ہونی چاہیے۔ ان کے حریف ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ووٹرز سے کہا تھا کہ وہ ان کے مزاج یا فیصلوں کے بارے میں پریشان نہ ہوں۔ہیلرہ کلنٹن نے این بی سی نیوز کے کمانڈر انچیف فورم میں خطاب کیا جو کہ نیویارک شہر میں فضائیہ کی ایک تنصیب پر منعقد کیا گیا تھا۔کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایک صدر کو ایسا ہونا چاہیے کہ وہ بات سنے، جو اسے بتایا جائے اس کا جائزہ لے اور مزاج اور فیصلہ اس ضمن میں بہت اہم ہے۔انھوں نے فوجی طاقت کے استعمال کو آخری حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں جنگ ایک غلطی تھی اور انھوں نے اعتراف کیا کہ بحیثیت سینیٹر انھوں نے اس کی حمایت کر کے غلطی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دوبارہ عراق میں کبھی بھی زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔








