سرینگر ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی سفاکیت اور درندگی میں ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہورہا ہے اور مقبوضہ وادی کا کوئی بھی علاقہ قابض فورسز کی چیرہ دستیوں سے مبرا نہیں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر کے …
بھارت نہتے کشمیریوں کیخلاف اپنی سفاکیت میں ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ اضافہ کر رہا ہے مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز سیاست دان بھارتی مظالم میں برابر کے شریک ہیں، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی سفاکیت اور درندگی میں ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہورہا ہے اور مقبوضہ وادی کا کوئی بھی علاقہ قابض فورسز کی چیرہ دستیوں سے مبرا نہیں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر کے علاقوں درگاہ اور نور باغ میں عوامی اجتماعات سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارکشمیریوں کو بلالحاظ عمر وجنس مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرین کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے تجربے کئے جاتے ہیںجبکہ قابض فوجی رات کے وقت گھروں میں داخل ہو کر مکینوں کی مارپیٹ اور قیمتی گھریلو اشیا کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ اس تمام تر ظلم وستم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مشن کی تکمیل تک اپنی جد وجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔








