پاکستان میں جاپانی سفیر کا دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوڈا کونینوری نے 29 فروری کو دوحہ میں امریکی حکومت اور افغان طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے افغانستان میں بہت سی مثبت پیش رفت ہو گی۔ جاپانی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جاپانی سفیر مٹسوڈا کونینوری نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ امن …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوڈا کونینوری نے 29 فروری کو دوحہ میں امریکی حکومت اور افغان طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے افغانستان میں بہت سی مثبت پیش رفت ہو گی۔ جاپانی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جاپانی سفیر مٹسوڈا کونینوری نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ امن کے عمل کو آسان میں پاکستان کا اہم کردار ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ کے مذاکرات مستحکم اور تعمیری پیش رفت کی راہ ہموار کریںگے اور افغان قیادت پائیدار اور جامع امن کے حصول میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جاپان کی حکومت بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کے امن اور استحکام کے لئے فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید خبریں