جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ بدھ کوکھیلا جائے گا، پروٹیز کو کینگروز کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

بلوم فونٹین ۔ 3 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو مانگوانگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے کینگروز کو پہلے ون ڈے میچ میں 74 رنز سے شکست دی …

بلوم فونٹین ۔ 3 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو مانگوانگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے کینگروز کو پہلے ون ڈے میچ میں 74 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں بآسانی 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں جنوبی افریقن ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 12 رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں کینگروز نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیز کو 97 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج بدھ کو مانگوانگ اوول، بلوم فونٹین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7 مارچ کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں