اقوام متحدہ۔ 3 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ نے دنیا بھر اور خاص طور پر وہ ممالک جن کا طبی نظام کمزور ہے میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یونیسف مذکورہ امداد کو استعمال میں لا کر لازمی مہم چلائیں …
اقوام متحدہ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور انسداد کیلئے مختلف ممالک کو ایک کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 3 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ نے دنیا بھر اور خاص طور پر وہ ممالک جن کا طبی نظام کمزور ہے میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یونیسف مذکورہ امداد کو استعمال میں لا کر لازمی مہم چلائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انچارج برائے انسانی ہمدردی امور مارک نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام اور کنڑول کے لئے ابھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تیز اور موثر اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائرس ان ممالک میں پہنچ سکتاہے جن کا طبی نظام نسبتاً کمزورہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے فنڈز کا خیرمقدم کیا ہے۔ یونیسف کی سربراہ ہنریٹا فال نے کہا ہے کہ یونیسف اس فنڈ سے فائدہ اٹھا کر بچوں ، حاملہ خواتین اور خاندانوں کو احتیاطی معلومات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وباء کے وسیع پیمانے پر پھیلنے سے بچنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔







