اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کی بہتری اورافراط زرکی شرح پرقابوپانے کیلئے جو اقدامات کئے ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فروری میں ضروری اشیاء خوراک کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، …
حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماداظہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کی بہتری اورافراط زرکی شرح پرقابوپانے کیلئے جو اقدامات کئے ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فروری میں ضروری اشیاء خوراک کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جنوری کے مقابلے میں فروری میں پیازکی قیمت میں 8.8 فیصد، ٹماٹر60.3 فیصد، آلو 12.9 فیصد، تازہ سبزیاں 11.5 فیصد، اورآٹا کی قیمتوں میں 5.3 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ غیرغذائی اشیاء میں ایل پی جی اوربجلی کی قیمت میں 13.5 فیصد کی کمی آئی۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 14.6 فیصد سے گرکر12.4 فیصد ہوگیاہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ فروری کے مہینہ میں برآمدات میں 13.6 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔یہ خوش آئند امرہے کہ پاکستان کی برآمدات میں ایک ایسے موقع پر اضافہ ہورہاہے جب خطے دیگرممالک میں برآمدات میں منفی گروتھ دیکھنے میں آرہی ہے۔








