اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیر اعظم عمران خان حکومت کا احساس کفالت پروگرام تین مرحلوں میں ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں …
نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے، معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی نجی ٹی وی چنیل سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیر اعظم عمران خان حکومت کا احساس کفالت پروگرام تین مرحلوں میں ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مستحق خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنائے گا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو شفاف طریقے سے ”اے ٹی ایم“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی، انہوں نے میڈیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دیہی خواتین کو اے ٹی ایم کے استعمال کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرے تاکہ ادائیگی کے نظام میں دھوکہ دہی کو کم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ معاشروں کو تعلیم اور آگاہی کے ذریعے با اختیار بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ خواتین کو بااختیار بنا کر ملکی معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپشن اور دھوکہ دہی پر قابو پانے کیلئے بائیو میٹرک اے ٹی ایمز متعارف کرائے گئے ہیں۔ معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے کہا کہ احساس پروگرام سے مستفید ہونے والے تمام افراد خصوصی اے ٹی ایمز اور بینک برانچز میں ادائیگیوں تک رسائی کے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ ان کے پاس سیونگ اکاﺅنٹ میں فنڈز جمع کرانے کا آپشن بھی ہو گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں سے متعلق متعدد منصوبے بھی شروع کئے ہیں۔ احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کے بارے انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے تحت ملک بھر میں سالانہ 50 ہزار مستحق طلبہ کو سکالرشپس دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا یہ پروگرام نوجوانوں کو ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام سے 2 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مالی مسائل کے باعث کسی بھی طالب علم کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس پروگرام کا معیار یہ ہو گا کہ طلبہ میرٹ پر داخلہ لیں گے اور سکالرشپ کیلئے کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔







